بھٹکل:25/جنوری (ایس او نیوز) ضلعی انتظامیہ ، ضلع پنچایت شیموگہ ، یوتھ اینڈ اسپورٹس محکمہ ، کرناٹکا ملازمین سنگھ بنگلورو اور ضلعی شاخ شیموگہ کے اشتراک سے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے ریاستی سطح کے کھیل اور ثقافتی مقابلہ جات کی سلسلے میں 40سال سے کم عمروالی خواتین کے لئے ٹیبل ٹنیس سنگل مقابلہ میں بھٹکل تعلقہ بیٹکور کلسٹر کی سی آرپی شویتا نریش نائک نے دوسرام مقام حاصل کرتے ہوئے قومی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔
شویتا نائک نے ٹیبل ٹینس ڈبل میں بھی دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ شویتا نائک کی کامیابی پر تعلقہ کے تعلیمی افسر بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار ، فزیکل انسکٹرکٹرس، ریاستی ملازمین سنگھ کے صدر ایم بی نائک، پرائمری اسکول اساتذہ سنگھ کے صدر شنکر نائک کے علاوہ مختلف تنظیموں اور اداروں کے عہدیداروں نے انہیں مبارکبادی سے نوازا ہے۔